کسان سویابین کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کر یں ٗمحکمہ زراعت پنجاب

کسان سویابین کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کر یں ٗمحکمہ زراعت پنجاب

  

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کو سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویابین کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے تاہم سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے ٗ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔ ترجمان کے مطابق میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی ، معلومات یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے

یاد رہے کہ انوائرو، روبا سپیشل اکنامک زون کا ایک برانڈ ہے جو کہ ہائر، اپل، اور راہی ٹریکٹر جیسے جدید اور معیاری برانڈز تیار کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -