جے وی انوائرو‘‘ نے ایک ارب روپے کی سیل کا مقررہ ہدف پورا کرلیا

جے وی انوائرو‘‘ نے ایک ارب روپے کی سیل کا مقررہ ہدف پورا کرلیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)روبا سپیشل اکنامک زون کے خصوصی برانڈ ’’ جے وی انوائرو‘‘ نے اس برس اپنا مقررہ ہدف پورا کرلیا ہے۔ جس پر روبا سپیشل اکنامک زون کے ڈائریکٹر وسیم آفریدی نے اپنی ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ہدف کے حصول میں کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے سال2016 کیلئے سیل کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ اللہ کے فضل سے اور اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کی بدولت یہ ہدف بھی پور ا کر لیا جائے گا۔انہوں نے اپنے کارکنوں کی ٹیم کو ہدائت کی کہ وہ ہدف کے حصول کیلئے پریشان ہونے کی بجائے صر ف اور صرف صارفین کو بہترین سروس کی فراہمی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کیلئے انکی حکمت عملی یہ ہے کہ قیمتوں کو ہر گز نہ بڑھا یا جائے مگر کسٹمرز کی خدمات اور اطمینان کو بڑھانے کی ضرور کوشش کی جائے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے جے وی انوائرو اور روبا ایس ای زی کے جنرل مینیجر مسٹر ظیہر نے کہا کہ وہ آئیدہ برس کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامال ماحول دوست اور کم قیمت گھریلو استعمال کی مزید ایسی مصنوعات متعارف کرانے کی کوشش کریں گے جو سٹائل ، قیمت اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہر طبقے کے صارفین کیلئے قابل قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال کے دوران اپنی مصنوعات کی فروخت کو بیرون ملک ممکن بنانے کی کوشش بھی کریں گے اور اس مقصد کیلئے وہ کمپنی کی مصنوعات متعلقہ ممالک کے ماحول اور ضرورت کے مطابق ڈھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’انوائیرو‘‘ کے آن لائن سٹور پر بیرون ملک سے کثیر آرڈرز ملنا شرو ع ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ انوائرو، روبا سپیشل اکنامک زون کا ایک برانڈ ہے جو کہ ہائر، اپل، اور راہی ٹریکٹر جیسے جدید اور معیاری برانڈز تیار کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -