الخدمت اور پروفیشنل گروپ کے مابین جہازی سائز کے فلیکس لگانے کا مقابلہ

الخدمت اور پروفیشنل گروپ کے مابین جہازی سائز کے فلیکس لگانے کا مقابلہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کا الیکشن پروفیشنل گروپ اور الخدمت گروپ میں جہازی سائز فلیکس لگانے کا مقابلہ شروع الیکشن کمیشن خاموش ، روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے سب سے پہلے الخدمت گروپ کے امیدوار فنانس سیکرٹری شاہ بہرام نے بڑی تعداد میں ڈی ایچ اے میں فلیکس لگائیں تو پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن قواعد کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی درخواست دی دو دن تک ایکشن نہ لینے پر صدر کے امیدوار نے چےئرمین الیکشن کمیشن کو دوبارہ فون کیا تو چےئرمین کمیشن نے کہا میں کیسے روکوں آپ بھی لگا لیں اس کے بعد پروفیشنل گروپ نے بھی درجنوں کی تعداد میں فلیکس لگا لیں پھر دیکھتے ہی دیکھتے ڈی ایچ اے میں مقابلہ بازی شروع ہو گئی ۔ الیکشن کمیشن نے دونوں گروپوں کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی پر رابطہ کیا اور موقف دینے کی درخواست کی تو چےئرمین الیکشن کمیشن راشد خان نے سر پکڑ لیا اور خاموشی اختیار کر لی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -