ووٹ پروفیشنل گروپ کا بنتا ہے ،میجر رفیق حسرت کامیاب ہونگے ،میجر محمد فاروق

ووٹ پروفیشنل گروپ کا بنتا ہے ،میجر رفیق حسرت کامیاب ہونگے ،میجر محمد فاروق

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)میرٹ پر ووٹ پروفیشنل گروپ کا بنتا ہے 19دسمبرکا الیکشن میجر رفیق حسرت جیتے گا اس میں دورائے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ میجر محمد فاروق کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو انہوں نے کہا الخدمت گروپ ایک ڈرامہ ہے اس کے سوا کچھ نہیں 15سال سے ڈی ایچ اے کو مسائلستان بنا کر رکھ دیا ہے جو گروپ 15سال اقتدار میں رہے جنرل کونسل کا اجلاس نہ بلا سکے اکاونٹ کا حساب نہ دے سکے اس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ووٹ کے لیے کسی کے پاس جائے ۔میجر فاروق نے کہا 19دسمبر کو الخدمت گروپ کو عبرت ناک شکست دیں گے 19دسمبر اقتدار گروپ سے نجات کادن ہے۔ میجر فاروق نے ڈی ایچ اے کی زندہ دل ڈیلرز برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ15سال سے بیوقوف بن رہے ہیں 19دسمبر کے لیے کسی کی باتوں میں نہ آئیں پروفیشنل گروپ کو کامیاب کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -