الخدمت گروپ کے امیدوار نائب صدر زبیر اسلم شیخ کی پوزیشن مضبوط
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈیفنس یونٹی گروپ کے صدر الخدمت گروپ کے امیدوار نائب صدر زبیر اسلم شیخ کی پوزیشن مضبوط،روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر اسلم شیخ نے کہا کہ اللہ کے فضل سے نوجوانوں کے مقبول عام گروپ ڈیفنس یونٹی گروپ کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ گئیں ،ڈی ایچ اے کا سب سے زیادہ مضبوط گروپ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط ہے ڈی ایچ اے کے تمام گروپوں کی حمایت کی وجہ سے پروفیشنل گروپ کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ہو گئی ہے زبیر اسلم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے یونٹی گروپ ،فےئر اینڈ لائل گروپ،محافظ گروپ بھی مجھے سپورٹ کر رہا ہے ۔