سرگرمیاں تیز،الخدمت گروپ کی گول مارکیٹ میں کامیاب کارنر میٹنگ

سرگرمیاں تیز،الخدمت گروپ کی گول مارکیٹ میں کامیاب کارنر میٹنگ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے الیکشن ،انتخابی مہم میں تیزی الخدمت گروپ کی گول مارکیٹ میں کامیاب کارنر میٹنگ، پروفیشنل گروپ کے مین بلیوارڈ اور اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں ڈیرے،الخدمت گروپ کے قائد طلعت احمد میاں ،صدر کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری اور الخدمت کے امیدواران کے اعزاز میں اپر چیونٹی کے چےئرمین حاجی انوار الحق نے گول مارکیٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں درجنوں ڈیلرز اور امیدواران کے سپورٹرز نے شرکت کیاس موقع پر کرنل اکبرمیاں ،میاں نواز ،عمر افضل باری،شاہ بہرام اور دیگر نے خطاب کیا ۔پروفیشنل گروپ کے امیدوار میجر رفیق حسرت کی قیادت میں امیدواران اور سپورٹرز کی بڑی تعداد نے مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے میں انفرادی ملاقاتیں کیں اس موقع پر درجنوں ڈیلرز نے پروفیشنل گروپ کو حمایت کا یقین دلایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -