شمالی لاہور کیلئے ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کا منصوبہ تیار
لاہور(جاوید اقبال) شمالی لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کامنصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے لیے فائنل رپورٹس تیار کرنے کا ٹاسک نیسپاک کو سونپ دیا گیا ہے شمالی لاہور کی 40لاکھ نفوس پر مشتمل آبادیوں کو میٹرو بس سمیت دیگر معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کاپروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے لیے روٹس کا تعین کرنے کا کام ایل ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ اور نیسپاک کو سونپا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس کے لیے کوٹ خواجہ سعید سے داتا دربار براستہ ریلوے اسٹیشن اور ایک ریلوے اسٹیشن سے براستہ ایک موریہ ٹوکے والا چوک شادباغ کے لیے روٹس کا سروے کیا جارہا ہے جس کی تصدیق ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید نے کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے شمالی لاہور میں جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا حکم دیا تھا جس پر عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور روٹس کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں سے گزریں گے اس کے لیے سروے رپورٹ تیار کرنے کے لیے نیسپاک کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں تاہم اس کے لیے میٹروبس کی طرز پر بس سروس بھی شروع کی جا سکتی ہے اور ڈبل ڈیکر بس بھی فراہم کی جا سکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ نیسپاک کی رپورٹس پر کیاجائے گا ۔تاہم روٹس مقرر ہو جانے کے بعد اس علاقے میں چنگ چی رکشہ اور پک اپ اور ویگن سروس بند کر دی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی لاہور میں جدید ٹرانسپوٹ سروس کا نظام لایا جا رہا ہے جو میٹرو بس اتھارٹی کے تحت ہو گا اس کے لیے سٹڈی شروع کرا دی گئی ہے نیسپاک نے ابتدائی سروے رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق دو روٹس پر میٹرو بس اتھارٹی بس چلائے گی اس کے لیے چنگ چی ،ویگن اور ٹانگے بین کر دیئے جائیں گے اس حوالے سے ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید کا کہنا ہے کہ شمالی لاہور کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے جو میٹرو بس اتھارٹی کے ماتحت ہو گا اورنیسپاک نے اس کی اجازت دی ہے