سانحہ پشاورجیسے واقعات قوموں کو یکجا کر دیتے ہیں،کمشنر ،ڈی سی او

سانحہ پشاورجیسے واقعات قوموں کو یکجا کر دیتے ہیں،کمشنر ،ڈی سی او

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور میں سا نحہ پشاور کی یاد میں ہفتہ بھر کی تقریبات کے حوالے سے تیسرے روز بھی بھر پور طریقے سے سا نحہ پشا ور اے پی ایس سکول کے شہید ہو نے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کر نے کا سلسلہ جا ری رکھا۔اس ضمن میں گورنمنٹ کا لج برائے خواتین گلبرگ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل،ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،اسسٹنٹ کمشنر ما ڈل ٹا ؤن، ڈائریکٹر کالجز کے علا وہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا سا نحہ پشا ور جیسے واقعات پوری قوم کو یکجا کر تے ہیں

اور پاکستانی قوم نے ہر مصیبت اور پریشانی کی گھڑی میں یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ ، واہگہ بارڈر پر بم دھماکہ اور کئی اس جیسے واقعات اس میں شا مل ہیں جب پوری قوم یکجاہو تی ہو ئی نظر آئی۔انہوں نے طالبات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کے خلاف صفِ آرا ہے لہٰذا طالبات اس کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں مثبت رول ہوتا ہے اور لو گوں اور آنے والی نسلوں کی کردار سا زی کے لیے ان کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام طالب علموں کو اے پی ایس سکول پشاور کے شہید ہو نیو الے بچوں کے جذبوں کی طرح کے جذبوں کی ضرورت ہے تا کہ ہم ملک و قوم کا تحفظ کر سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -