عوام دشمن پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،یوسف اعوان

عوام دشمن پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،یوسف اعوان

  

لاہو(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ حکمرانوں نے ملک کو اپنی عوام دشمن پالیسوں سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا یہ بھی سچ ہے کہ حکومت نے ابھی تک عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ہے لیکن عوام کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے

پیپلز پارٹی حکومت کو عوام کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد اب گیس کی لوڈشیڈ نگ غر یبوں کی چیخیں نکال رہی ہے کیونکہ جب گیس نہ ملنے کی وجہ سے انڈسڑی بند ہوگی تو اسکی سزا غر یبوں کو ہی ملے گی 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کے دعوے کرنے والے بتائیں قوم کو بجلی تو دے نہیں سکے اور اب ان سے گیس بھی چھین رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -