برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم کی مقبولیت ، 50 لاکھ کاپیاں فروخت

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم کی مقبولیت ، 50 لاکھ کاپیاں فروخت

  

لندن (آن لائن)گانا چرانے کے الزام کے باوجود برطانوی گلوکارہ اڈیل کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور اس کی البم 25 کی فروخت کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق پہلے ہی ہفتے میں اڈیل کے البم 25 کی امریکا میں لگ بھگ 35 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ یہ مقبولیت ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی قائم ہے اور البم کی فروخت سے ہونے والی کمائی رواں ہفتے میں ایک ملین ڈالر رہی ، جب کہ فروخت ہونے والی کاپیوں کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی ہے۔ اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنا پر اڈیل کا البم بل بورڈز 200 البم چارٹس پر راج کر رہا ہے۔

مزید :

کلچر -