میرا فلم شروع کرنے پر معمر رانا کومبارکباد دینے کے لئے سیٹ پر پہنچ گئیں

میرا فلم شروع کرنے پر معمر رانا کومبارکباد دینے کے لئے سیٹ پر پہنچ گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میرا فلم شروع کرنے پر معمر رانا کومبارکباد دینے کے لئے سیٹ پر پہنچ گئیں ۔ تفصیل کے مطابق معمر رانا ڈائریکٹر پروڈیوسر کراچی میں فلم ’’سکندر‘‘ کا آغاز کردیا ہے گذشتہ روز اداکارہ میرا مبارکباد دینے کے لئے سیٹ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے معمر رانا ان کی اہلیہ اور اداکارہ حیاء علی سمیت پوری کاسٹ سے ملاقات کرکے فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمر رانا اداکاری کے ساتھ بطور ڈائریکٹر بھی کامیاب رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی اور معیاری فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی بقا ہیں ۔ دریں اثناء سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان اور ان کی اہلیہ بھی معمر رانا کو مبارکباد دینے کے لئے سیٹ پر آئے ۔یاد رہے فلم کی افتتاحی کلیپ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے دی۔معمر رانا اور حیا ء علی کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ ، صباء فیصل ، ارشد وارثی، رابعہ فاروقی ، اطہر محمود ، فرحان علی آغا شامل ہیں ۔

بتایا گیا کہ فلم کا یہ سپیل 16دسمبر تک جاری رہے گا ۔

مزید :

کلچر -