حکمران لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کیلئے صرف خیالی پلاؤ بنا رہے ہیں،چودھری سرور

حکمران لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کیلئے صرف خیالی پلاؤ بنا رہے ہیں،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسڑی کو گیس کی بندش کو ملکی معیشت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے ‘حکمران لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات نہیں ’’خیالی پلاؤ ‘‘بنا رہے ہیں ‘حکمرانوں کی ناکامیوں اور نااہلیوں کی سزا پاکستانی عوام کو مل رہی ہے ‘کر پشن کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران خودکر پشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف پاکستان کے عوام کی آواز ہیں اور ملک کی خاطر کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ وہ انصاف ٹائیگرز فورس اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘یوتھ ونگ کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج حکمرانوں نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور عوام کو مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آرہا مگر تحر یک انصاف قوم کو یقین دلاتی ہے کہ انکو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ملک حقیقی تبدیلی آئیگی ۔

مزید :

علاقائی -