عمران خان کا دورہ بھارت مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے ،تاجر و صنعتکار

عمران خان کا دورہ بھارت مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے ،تاجر و صنعتکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال )تاجر و صنعتکار رہنماؤں نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ بھارت پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیاہے۔ روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر افتخار علی ملک ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی پنجاب کے وائس چیئر مین حمید اختر چڈھا ، پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماء ابو ذر غفاری ،آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر اور دی انجینئر ز پاکستان کے جنرل سیکرٹری انجینئر سلیم اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا دورہ بھارت بہتر رہا جس میں انھوں نے پاکستان کے امیج کو بلند کر تے ہوئے دنیا کو آگاہ کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ہے اور پاکستانی قوم متحد ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی بھارت میں مصروفیات کو مثبت انداز سے دیکھنا چائیے جنھوں نے کہا کہ پاک بھارت تجارتی راہ ہموار ہو نے سے دونوں ممالک کی معیشت پر جہاں مثبت اثرات مر تب ہو نگے وہیں دونوں ملکو ں میں امن و امان کی فضا بر قرار رہے گی ۔جنھوں نے حکو مت اور پاک فو ج کے حق میں بھی مثبت باتیں کی ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کر کٹ سمیت دیگر سپورٹس ایونٹ ہو نے چائیے ۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پر ویز ، انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ اور نبیل محمو د طارق نے کہا کہ عمران خان سمیت پی سی بی پر بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ کا بھو ت سوار ہے جو ملکی سلامتی کی بجائے کرکٹ کے جواریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں تاجر برادری عمران خان کے بھارت دورہ کی پر زور مذمت کر تی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سمجھ سے بالا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ کر کٹ نہ کھیلی جائے تو اس میں کیاحر ج ہے ۔

مزید :

علاقائی -