گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں ، اعزاز مراد

گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں ، اعزاز مراد
 گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں ، اعزاز مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکار اعزاز مراد نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کررہا ہوں میری کوشش ہے کہ میں اس شعبہ میں اپنی لگن سے نمایاں مقام حاصل کروں جسے سننے والے مدتوں یاد رکھیں اب تک میں نے جتنی گلوکاری کی اس کو بہت پسند کیا گیا ہے میں مستقبل میں فلمو ں کے لئے بھی گیت ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں پاکستان میں اس شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اعزاز مراد نے کہا کہ اس وقت بھی میں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں او ر مجھے امید ہے کہ میری آنے والی البمز بھی پسند کی جائے گی یاد رہے کہ اعزاز مراد نامور اداکار وحید مراد کے رشتہ دار ہیں مستقبل میں انکی خواہش اداکاری کرنے کی ہے لیکن اس وقت انہو ں نے اپنی توجہ مکمل طور پر گلوکاری پر مرکوز کررکھی ہے۔

مزید :

کلچر -