بھارتی فلم رنگون میں کنگنا رانوت مرکزی کردار ادا کریں گی

بھارتی فلم رنگون میں کنگنا رانوت مرکزی کردار ادا کریں گی
 بھارتی فلم رنگون میں کنگنا رانوت مرکزی کردار ادا کریں گی

  

ممبئی (این این آئی) بھارتی فلم رنگون میں کرینہ کپور کی جگہ کنگنا رانوٹ فلم کا مظاہرہ کریں گی جبکہ بالی ووڈ ڈانس گرو شاہد کپور نے اپنی فلم شاندار کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھرسے شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے وشال بھردواج کی نئی آنیوالی فلم رنگون کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، رنگوان میں شاہد کپور اور سیف علی خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونگے، وشال بھردواج نے کہا تھا کہ وہ شاہد کپور اور سیف علی خان کیساتھ کرینہ کپور کو مرکزی کردار ادا کنے کیلئے کاسٹ کرنے کا ارادہ کھتے ہیں۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

اور اب کرینہ کپور کی جگہ کنگنا رناوٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -