جماعت اسلامی کی پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ منصورہ میں شروع

جماعت اسلامی کی پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ منصورہ میں شروع

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کی پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ منصورہ میں شروع ہو گئی ہے ۔تربیت گاہ میں سینکڑوں افراد شریک ہیں ۔تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کی دعوت دیتاہے ۔ اسلام میں دشمنوں کے حقوق بھی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اور مغربی دنیا خود کو مہذب کہتے ہیں مگر گوانتاناموبے ، ابو غریب اور بگرام اور دیگر مقامات پر بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج بھی پوری دنیا کو امن و صلح کا پیغام دیتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -