ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک مسائل کے خاتمہ کیلئے طلبہ کردار اداکریں،سی ٹی او

ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک مسائل کے خاتمہ کیلئے طلبہ کردار اداکریں،سی ٹی او

  

  • لا ہور (خبر نگا ر )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہسٹرکوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے نوجوان نسل خصوصاََ طالبعلموں کودوران ڈرائیونگ ذمہ داری کامظاہرہ اور دوسروں کے حقوق کاخیال رکھنا ہو گا۔ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے ۔ملی نغمہ اور وارڈنز کے مختلف خاکے پیش کرنے پر سی ٹی او نے بچوں کو نقد انعام دیا ۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے مقامی کالج میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی بارے تقریب کا انعقاد کیا، جہاں اٹلس ہنڈا کے تعاون سے سٹال لگایا گیا اور 2ہزار سے زائد طالبعلموں کو ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ،نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع اور پرنسپل آغا طاہرنے طلباء وطالبات کولیکچرز دئے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ،شہریوں کی مدد اور ٹریفک قوانین کی بالا دستی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے جبکہ شہریوں اور طلباء وطالبات کوٹریفک قوانین کا احترام کر نے بارے ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات سڑکوں پر زیادہ محتاط ڈرائیونگ کا مظاہرہ کریں،انکی حوصلہ افزائی کیلئے موبائل لرنر پر مٹ وین سے تعلیمی اداروں میں جا کرطالبات کو لر نر پر مٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔طالبعلم اپنے والدین، بہن بھائیوں اور دیگر عزیزو اقارب کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے اور دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانے بارے مائل کریں۔ بعد ازاں پر نسپل اور دیگر مقررین نے ایجوکیشن یونٹ کی آمد پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ،سٹی ٹریفک پولیس کی کارکر دگی کو سراہااور چیف ٹریفک آفیسر کو سووینئیر پیش کی ۔

مزید :

علاقائی -