جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم میں کمی،کارکردگی بہتر ہوئی،حیدراشرف

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم میں کمی،کارکردگی بہتر ہوئی،حیدراشرف

  

لا ہور (خبر نگا ر )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو جب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اس نظام کے تحت نہ صرف کمیونٹی پولیسنگ بہتر ہوئی بلکہ جرائم کی شرح میں بھی خاصی کمی واقع ہوئی ہے ۔ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویژنز میں اوپس روم کامیابی سے کام کر رہے ہیں جن سے نہ صرف ہر ایک اہلکار کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے بلکہ یہ نظام کرائم فائٹنگ میں بھی مدد دے رہا ہے۔ ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویژنزکے بعد اب صدر ڈویژن میں بھی بیٹ افسران کو اینڈرائیڈ فونز تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے روز مرہ کے دفتری معاملات میں آسانی پیدا ہو سکے اور کرائم فائٹنگ میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس پی صدر کے دفتر میں صدر ڈویژن کے پولیس افسران کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ہارون رشید ، سرکل افسران، ایس ایچ اوز،بیٹ افسران اور بیٹ کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ بیٹ افسران ان اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے روزانہ اپنی حاضری ، اشتہاریوں کا ڈیٹا، 15 کی کالز کو ریسپانڈکر سکیں گے۔ بیٹ افسران کو اپنی بیٹ کی حدود کے اندر ہی رہ کر ان اینڈرائیڈ فونز کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور جو بھی بیٹ آفیسر اپنی بیٹ چھوڑ کر جائے گاتو ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں مین کنٹرول روم سے LCD پر اس بیٹ آفیسر کی لوکیشن ظاہر ہو جائے گی۔ اینڈرائیڈ فونز دینے کا مقصد جہاں تھانے کے ہر اہلکار کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے وہیں پر ان کی کارکردگی بھی بہتر بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -