بیوی کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

بیوی کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

  

لا ہور (خبر نگا ر )سبزہ زار پو لیس نے جہلم میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان شان اور اعظم سے آلہ قتل برآمد کر کے جہلم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار پولیس نے قتل کے ملزمان دو سگے بھایؤں شان علی اور اعظم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے آلہ قتل پسٹل برآمد کرلیا۔دوران تفتیش شان علی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی اعظم کے ساتھ مل کر چار روز قبل غیر ت کے نام پر اپنی بیوی مریم عرف گڑیا کو فائرنگ کرکے قتل اور بہن شکیلہ کو زخمی کیا۔ پو لیس نے دونوں ملزمان کو سبزہ زار کے علاقے سے گرفتار کرکے جہلم پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -