5 ہزار سے زائد مسلمان مختلف دفاعی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،امریکی دفاعی حکام

5 ہزار سے زائد مسلمان مختلف دفاعی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،امریکی ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ 5ہزار سے زائد مسلمان اس وقت امریکا کے مختلف دفاعی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فوج سمیت دیگر دفاعی اداروں میں اس وقت 5ہزار سے ذائد مسلمان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلمان حالیہ عرصہ میں امریکا کی فوج میں شامل نہیں ہوئے بلکہ یہ سلسلہ جنگ عظیم اول سے جاری ہے اور اس وقت بھی امریکی دفاعی اداروں میں مسلمانوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں شامل ہونیوالے مسلمان فوجیوں نے ویتنام ،گلف، افغانستان سمیت عراق جنگ میں بھی حصہ لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -