امریکہ کشمیر پر بھارت کے دعوی کو تسلیم نہیں کرتا‘پنٹاگان کے نقشے میں اظہار

امریکہ کشمیر پر بھارت کے دعوی کو تسلیم نہیں کرتا‘پنٹاگان کے نقشے میں اظہار

  

واشنگٹن(کے پی آئی) امریکہ کشمیر پر بھارت کے دعوی کو تسلیم نہیں کرتا اس امر کا واضح اظہار اس وقت کیا گیا جب امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر کے ساتھ پنٹاگان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے تھے ۔ بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بھارت وزیر دفاع منوہر پاریکر کی مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل پینٹاگان کی ویب سائٹ پر بھارت کے نقشہ میںآزاد کشمیر اور اکسائی چن کو نہیں دکھایا گیا جس سے پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ نے بھی ٹویٹر پر اس پیغام کے ساتھ یہ نقشہ نمایاں کیا تھا کہ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور پاریکر دن کے دس بجکر پچاس منٹ پر اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

لیکن جلد ہی اسے ہٹا لیا گیا۔ بھارتی وزیر دفاع پاریکر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -