فلسطینی اتھارٹی دشمن کیساتھ مذاکرات میں وقت برباد کرنے کی بجائے ’انتفاضہ القدس‘ کی حمایت کرے، احمد سعدات

فلسطینی اتھارٹی دشمن کیساتھ مذاکرات میں وقت برباد کرنے کی بجائے ’انتفاضہ ...

  

رام اللہ (این این آئی) اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی سیاستدان اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دشمن کیساتھ مذاکرات میں وقت برباد کرنے کے بجائے ’انتفاضہ القدس‘ کی حمایت کرے۔عوامی محاذ کے 48 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیل سے بھیجے گئے ایک بیان میں احمد سعدات نے کہا کہ تحریک انتفاضہ نے فلسطین کی مقتدر قیادت کو آگے بڑھنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ مذاکرات کا ڈرامہ محض ایک سراب ہے۔ امریکیوں کی دباؤ میں آکر اسرائیلی دشمن سے مذاکرات کا ڈرامہ رچانے کے بجائے فلسطینی اتھارٹی تحریک انتفاضہ کی پشتیبانی کرے۔احمد سعدات نے کہا کہ فلسطینی قوم تحریک انتفاضہ کے ذریعے آزادی کی منزل کیلئے ایک نئے انداز میں قربانیاں پیش کرتے ہوئے جدو جہد کررہے ہیں۔ فلسطینی نوجوانوں کی قربانیوں کو ثمر آور بنانے کیلئے فلسطینی اتھارٹی اور تمام فلسطینی مذہبی اور سیاسی قوتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -