سپین میں القاعدہ سے وابستہ انتہائی مطلوب شدت پسند گرفتار

سپین میں القاعدہ سے وابستہ انتہائی مطلوب شدت پسند گرفتار

  

میڈرڈ (اے پی پی) سپین کی پولیس نے القاعدہ سے وابستہ انتہائی مطلوب شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں امریکا کو مطلوب ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاتالونیا کی پولیس کے مطابق امریکا کو مطلوب شدت پسند کا نام علی شریف دماشی ہے جو الجزائر اور آئرلینڈ کی دوہری قومیت رکھتا ہے۔ علی شریف دماشی امریکا کے علاوہ انٹرپول کو بھی مطلوب ہے۔ حکام کے مطابق دماشی پر الزامات ہیں کہ وہ کئی دہشت گردانہ حملوں میں معاونت کے علاوہ دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے لیے جنگوؤں کی بھرتیاں بھی کرتا رہا ہے۔ امریکی حکام نے بھی سپین میں دماشی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی وزارت انصاف کی ترجمان پیٹی ہارٹمین نے بتایا ہے کہ دماشی کی امریکا منتقلی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -