ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کے درمیان تصادم کے واقعات بڑھنے لگے

ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کے درمیان تصادم کے واقعات بڑھنے لگے

  

لا ہور (خبر نگا ر )لا ہور میں ٹریفک وارڈن قابو سے باہر ہونے لگے۔ مال روڑ پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کے مابین تصادم کے واقعات بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز مال روڈ پر بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب چالان کرنے پر شہری مشتعل ہوا تو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز نے اس کی خوب درگت بنائی۔ معلوم ہواہے کہ راہ گیروں نے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کو چھڑوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ٹریفک وارڈنز اسے کسی قیمت پر چھوڑنے کو تیار نہیں۔ شہری کے مطابق جھگڑا چالان کرنے کی وجہ سے ہوا جبکہ ٹریفک وارڈنز کا مؤقف ہے کہ ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا تھا جس پر اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -