چور ڈاکو دناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

 لاہور(خبر نگا ر )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکو ؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق جنو بی چھا ؤنی کے رہا ئشی سلیم کے گھر سے چار ڈاکو 7لاکھ 88ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،شادباغ کے رہا ئشی ریاست کے گھر سے تین ڈاکو 6لاکھ 5ہزار،فیکٹری ایریاچونگی امرسدھوآصف کے گھر سے چارڈاکو چار لاکھ 65ہزار ، سبزہ زار کے رہا ئشی مرید حسین کے گھر سے تین ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔سٹی رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے فرازسے 4لاکھ ، شالیمار میں میاں یوسف سے 3لاکھ 55ہزار ، اسلام پورہ میں آسیہ بی بی سے 2لاکھ،داتا دربار میں عثمان سے 24ہزار، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے عنایت سے 25ہزار نقد اور موٹر سائیکل ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 22ہزار روپے ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے یاسین سے 1لاکھ 2ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل ،قائد اعظم اندسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے ایاز سے 12ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ٹاؤن شپ میں ساجد سے 33ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلبرگ میں حارث سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نشتر کالونی میں عمر سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ مصطفی ٹاؤن میں قدیر کی گاڑی جبکہ کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -