تعلیم ہی قوم کو جہالت سے نکال سکتی ہے،ائیر چیف سہیل امان

تعلیم ہی قوم کو جہالت سے نکال سکتی ہے،ائیر چیف سہیل امان

  

ٹنڈوالہ یار(آن لا ئن)تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو قوم کو اندھیرے اور جہالت سے نکال سکتی ہے اور جدت کے دور میں اگر تعلیم کو پیچھے چھوڑا تو جدت ہمیں پیچھے چھوڑ دے گی ان خیالات کا اظہار ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ایس ایس ٹی پبلک اسکول میں ٹی ایس ایس (ٹوپین سپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول) کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ اگر ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ہمیں تعلیم بہتر کرنا ہو گا کیوں کے قوموں کی بنیاد علم سے بنتی ہے اور راشد آباد کے قیام اور اس میں بننے والے پروجیکٹ تمام لوگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور شبیر احمد کی کاوشوں سے آج راشد آباد میں قائم اسکولوں میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ٹوپین پبلک اسکول کے لیے 1کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر راشد آباد کے بانی ائیر کموڈر (ر)شبیر احمد قائم خانی نے خطاب کر تے ہوئے میرا خواب ہے کہ قوم کی حالت کو بہتر بنانے اور حالت کو تبدیل کرنے کے لیے ملک کے کونے کونے میں راشد آباد بنا دوں جن میں مجبور بے سہارا لوگوں کو سہارا دوں تاکہ قوم کی حالت بہتر ہو اور یہ میرا خواب نہیں جنون ہے اس موقع پرائیر مارشل (ر)راشد کلیم ، سی او راشد میموریل ائیر کموڈر (ر)محمد علی و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کی تعلیم بہت پیچھے ہے جس کو آگے لانے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے ۔بعد ازاں ائیر چیف مارشل سہیل امان، سابق گورنر سندھ جنرل (ر)معین الدین حیدرائیر وائس مارشل سلیمان بخاری و دیگر نے ٹوپین سپرٹ ٹرسٹ کی تعمیر کاافتتاح کیا اور دعا کی آخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اس موقع پر ایس ایس ٹی پبلک اسکول کے پرنسپل نیر خواجہ۔پاک فضائیہ کے افسران و دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -