ملک کے سنگین مسائل کرپشن اور بیڈ گورننس ہیں،چیف جسٹس سپر یم کورٹ

ملک کے سنگین مسائل کرپشن اور بیڈ گورننس ہیں،چیف جسٹس سپر یم کورٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس انور ظہیرجما لی نے کہا ہے کہ ملک کے سنگین مسائل کرپشن اور بیڈ گورننس ہیں۔ہماری کوتاہیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اب اداروں کو مضبوط بنانے کا وقت آ گیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بطور ایک قوم درست سمت سے ہٹ چکے ہیں اور اسی لیے ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے۔کیا یہ وہی پاکستان ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کو انصاف کو قلعہ بنانا ہوگا۔بار اور بنچ ایک ہی سسٹم کے دورخ ہیں۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور لاہور میں کچھ واقعات سامنے ہیں جن پر دکھ ہے،مسائل ہڑتالوں سے نہیں مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے وکلا کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

صفحہ اول -