تحر یک انصاف کو دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑ چکی ، ایاز صادق

تحر یک انصاف کو دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑ چکی ، ایاز صادق

  

لاہور( جنرل رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کو بھارت میں ہی رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان پہلے مجھ سے الیکشن تو جیت لیں پھر وزیر اعظم بننے کی باتیں کر یں‘تحر یک انصاف اور انکی دھر ناسیاست کا کوئی مستقبل نہیں ‘میں نے ہمیشہ بطور سپیکر غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا ہے جن کو میری غیر جانبداری پر شک ہے ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟ ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف کو ہرو قت دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑ چکی ہے اور اب ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود تحر یک انصاف دھاندلی کا شور مچا رہی ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن نے اب تحر یک انصاف کے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس نہ لیا تو میں انکی کلاس ضرور لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ عوام تحر یک انصاف کی سیاست کو مستر دکر چکے ہیں اور (ن) لیگ کی پا لیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے (ن) لیگ کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کو برابر سمجھا ہے اور کسی قسم کی بھی جانبداری کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر تحر یک انصاف سمیت کسی رکن کو میری غیر جانبداری پر شک ہے تو میں انکے بارے میں کیا کر سکتا ہوں ؟۔

مزید :

صفحہ اول -