جے آئی ٹی کے روبرو اعتراف، رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف مزید ثبوت پیش کردیئے

جے آئی ٹی کے روبرو اعتراف، رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف مزید ثبوت پیش کردیئے

  

کراچی ( اے این این ) پیپلزپارٹی کی تمام کوششوں پر پانی پھیر گیا،رینجرز نے ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف مزید ثبوت پیش کردیئے، مقدمہ کی سماعت کے دوران دہشت گردوں کو علاج معالجے سے متعلق مزید تفصیلات اور بل عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی بھی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پانچ رکنی جے آئی ٹی کے روبرو مختلف الزامات کا اعتراف کیا سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز، عسکریت پسندوں اور کالعدم تنظیم کے ارکان کو علاج کی سہولت فراہم کی، سیاسی جماعتوں کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کو علاج پر 50 فیصد رعایت دی گئی ڈاکٹر عاصم نے غیرقانونی طور پر رقم کی بیرون ملک ترسیل کا اعتراف کیا۔وفاقی وزیر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا، سوئی سدرن گیس، اوگرا، پی ایس او اور دیگر اداروں میں مداخلت کی۔

مزید :

صفحہ اول -