بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے ہی سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا،سراج الحق

بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے ہی سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا،سراج الحق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان ایک سلطانی گواہ کا اعترانی بیان ہے ۔انہوں نے دل کی بات زبان پر لا کر اسٹیٹس کو کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ۔کرپشن کا خاتمہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے ہی سے ہوگا،بڑوں کی کرپشن کے محلات اندھوں کو بھی نظر آتے ہیں مگر نیب کو دکھائی نہیں دے رہے ،ملک کو غریبوں نے نہیں امیر وں نے لوٹا ہے ۔دسمبر کا مہینہ اہل پاکستان پر ہمیشہ بھاری ثابت ہوا ہے ۔وزیر خزانہ نے عوام پر 40ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر اس تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف مرکزی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سرکاری عہدوں کو ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنانے والے ملک و قوم سے خیانت کررہے ہیں،حکمران مغرب اور یورپ سے بڑے مرعوب ہیں مگر ان کے اچھے کاموں کو ہمیشہ بھول جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مغرب میں کوئی اعلیٰ سرکاری یا حکومتی عہدیدار اپنے منصب کو ذاتی تشہیر یا کاروبار کا ذریعہ نہیں بناتا مگر ہمارے ہاں منصب اور عہدہ حاصل کرنے کے پیچھے اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ اس سے کاروبار کو چمکایا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -