عراق، فضائی حملے میں داعش کے 5 اہم کمانڈر ہلاک

عراق، فضائی حملے میں داعش کے 5 اہم کمانڈر ہلاک

  

بغداد (اے پی پی) عراق میں ایک فضائی حملے میں داعش کے ایک گورنر اور خود کش بمبار شعبے کے سربراہ سمیت 5 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی حکام نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ داعش کے پانچ رہنما ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے میڈیا کو بتایا کہ ملکی فضائیہ نے داعش کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ فلوجہ میں ایک اجلاس میں موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش کی جانب سے انبار صوبے کا گورنر ابو زید الحمیری اور خود کش بمبار شعبے کا سربراہ ابونادیہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس حملے میں اور بھی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -