امریکہ ،پاکستانی قونصلیٹ کے ملازم کے بیٹے پر ریپ کا الزام

امریکہ ،پاکستانی قونصلیٹ کے ملازم کے بیٹے پر ریپ کا الزام

  

نیو یارک(آن لائن) امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ کے ایک کمیونٹی ویلفیئر ملازم کے بیٹے کو 13 سالہ لڑکی کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ 20 سالہ محمود رحیموں کو ریپ، جنسی تشدد اور ایک بچی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا.حکام کے مطابق دونوں کا رابطہ ایک ایپ وہسپر (Whisper) پر ہوا، جہاں صارفین نامعلوم پیغامات بھیج سکتے ہیں، جس کے بعد رحیموں اور مذکورہ لڑکی کی 3 مرتبہ ملاقات بھی ہوئی.دونوں کی آخری ملاقات یکم دسمبر کو برونکس موٹل میں ہوئی.رحمیوں کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب لڑکی کے والد کو اِس واقعے کا علم ہوا.رحیموں کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کا مکمل دفاع کیا جائے گا.دوسری جانب رحیموں کے والد محمد رحیموں نے غیرملکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک اچھا انسان ہے اور اس کے خلاف الزامات من گھڑت ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -