اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کا غزہ کی پٹی پرمیزائل حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کا غزہ کی پٹی پرمیزائل حملہ، کوئی جانی ...

  

غزہ (این این آئی) اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم ’ آئرن ڈوم‘ کے غزہ کی پٹی میزائل حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اسرائیلی حکام نے کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی طرف سے کوئی راکٹ نہیں داغا گیا تاہم غلطی سے آئرن ڈوم سے ایک میزائل غزہ پر پھینکا گیا ہے۔ ویب پورٹل’وللا‘ کی رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم کے ذریعے ایک میزائل غزہ کی پٹی میں داغا گیا ،تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیاہے کہ آئرن ڈوم سے غلطی سے میزائل داغا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -