دہشت گردی اور مہنگائی کا ہم نے ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے ‘سبطین رضا

دہشت گردی اور مہنگائی کا ہم نے ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے ‘سبطین رضا

  

لندن (بیورورپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوتھ ایمبیسڈر سبطین رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے دہشت گردی اور مہنگائی کا ہم نے ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے دہشت گردی کے خاتمے اور مثالی امن و امان کیلئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی رینجرز آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچنا چاہیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افراد مل کر معاشرہ تشکیل دیتے ہیں اور معاشرے قوموں کا تعین کرتے ہیں،وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمیں صرف انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما راجہ امجد خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے ہمیں شان وشوکت دی ہے، ہم پاکستان کہ سفیر کی حیثیت سے تارکین وطن میں نمائندگی کر رہے ہیں،پاکستان کی سالمیت و بقاہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -