میرے کم سن بیٹے کے خلاف 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں ‘ ناہیدہ نسرین

میرے کم سن بیٹے کے خلاف 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں ‘ ناہیدہ نسرین

  

سری نگر(کے پی آئی)دختران ملت جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ ان کا بیٹا چار دسمبر سے پولیس حراست میں ہے جبکہ14سالہ کم سن ہونے کے باوجود انہیں جب سے اب تک5کیسوں میں پھنسایاگیا ہے اور فی الوقت پولیس سٹیشن مہاراج گنج میں مقید ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر انسانی حقوق کا معاملہ نہیں بلکہ جبری قبضے کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لڑکے اپنے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں اور ہمیں اقوام متحدہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ اس کے برعکس پاکستان کے ذریعے اسلامی ممالک سے کہنا چاہئے کہ وہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے کیلئے مجبور کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھارت کی غلامی قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -