سعودی بارڈر سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 80حوثی باغی ہلاک، متعدد زخمی

سعودی بارڈر سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 80حوثی باغی ہلاک، ...

  

ماسکو(آئی این پی )روسی وزیردفاع سرگوئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش شام کے70فیصد حصے پرقابض ہوچکی ہے۔ انہوں نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسطی ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیں گے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے شام کے ستر فیصد حصہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں کی تعداد ساٹھ ہزارکے قریب ہوچکی ہے ۔

اور خدشہ ہے اب وہ اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسطی ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیں گے۔سرگوئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے داعش کے آٹھ ہزار ٹھکانوں کونشانہ بنایاجاچکا ہے۔ اس سے قبل روسی صدرولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس شام میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہرہدف کو نشانہ بنائیگا۔

مزید :

عالمی منظر -