داعش شام کے 70فیصد حصے پر قابض ہوچکی ہے: روسی وزیر دفاع کا دعویٰ

داعش شام کے 70فیصد حصے پر قابض ہوچکی ہے: روسی وزیر دفاع کا دعویٰ

  

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 80حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسزنے ملک کے جنوبی سرحدی شہر جازان میں الحرث کے مقام سے سرحد پار سے دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے 80 یمنی باغیوں کو ہلاک کردیا۔ سعودی فورسز نے المغیالہ پوائنٹ سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حوثی باغیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جھڑپوں میں کم سے کم 80 حوثی باغی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں بدھ کو بھی حوثی باغیوں کی طرف سے جازان شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔ سعودی فورسز نے الحرث کے پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کو توپ خانے سے اس وقت نشانہ بنایا جب حوثی ایک گروپ کی شکل میں یمن کے ویران علاقے سے گذر کر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -