لیبیا تنازعے کے فریق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن سمجھوتے پر دستخطوں کیلئے تیار

لیبیا تنازعے کے فریق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن سمجھوتے پر دستخطوں کیلئے ...

  

تیونسیا(آئی این پی )لیبیا کے تنازعے کی اہم ترین فریق پارٹیوں نے شخصیات اور اختیارات کے مسئلے پر کئی مہینوں کی کشمکش کے بعد کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت ایک امن منصوبے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس میں دو روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن کولبر نے کہا کہ اس سمجھوتے میں قومی وحدت کی ایک حکومت کی تشکیل کا ذکر کیا گیا ہے اور اس پر آئندہ بدھ کے روز دستخط کیے جائیں گے۔ شمالی افریقہ کا یہ ملک آج کل مختلف حصوں میں بٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہیں اور وہاں دو حکومتوں اور دو پارلیمانی اداروں کے ساتھ ساتھ کئی ملیشیا گروپ بھی ہیں، جو ایک دوسرے سے برسرِ پیکار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ملک میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پوزیشن بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -