ائیر لائنز کی ٹین پن باؤلنگ ایونٹ میں بھرپور شرکت
مقابلہ ایمریٹس کی ٹیم نے جیت لیا، آرگنائزر سید سلمان کاظمی تھے
ٹین پن باؤلنگ کاکھیل پاکستان میں دن بدن ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے ۔اس کھیل میں موجود ٹیلنٹ جس طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے وہ قابل تعریف ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ اس کھیل میں جس طرح پوری دنیا کے دیگر مالک عمدہ پرفارمنس دکھارہے ہیں پاکستان بھی اس صف میں شامل ہوجائیگا اس کھیل کی ترقی کا سب سے بڑا عمل یہ ہے کہ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیاجائے اور اس ٹیلنٹ کو ایسا پلیٹ فارم مہیا جائے جس پر وہ اپنی کارکردگی کو جانچ سکیں اسی کی ایک کڑی ٹریول پورٹ باؤلنگ کمپی ٹیشن کاانعقاد گزشتہ دنوں اپ ٹاؤن ایلے لاہور ڈیفنس میں کیاگیا جس میں مختلف ائیرلائنز کے افراد نے حصہ لیا ۔ائیرلائنز جن میں ایمریٹس ائیر لائنز ،گلف ائیرلائنز،کویت ائیر ویز،اتحاد ائیرلاءئنز، سعودی ائیر لائنز، قطر ائیر لائنز،تھائی ائیرلائنز، جیری گروپ کے افراد نے حصہ لیا اور کھیل کا مظاہرہ کیا ان کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش کی کہ کامیابی اپنے نام کی جائے جبکہ اس مقابلہ کو ایمریٹس لاہور کی ٹیم نے اپنے نام کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی اس ٹیم میں شریک کھلاڑیوں نے اعلی کھیل پیش کیا جبکہ رنر اپ جیری گروپ کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ ٹاپ سکور ر ایمرٹیس ائیرلائنز کے اظہر جبار رہے انہوں نے سب سے زیادہ رنر بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا اس موقع پر کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ایونٹ کو بہت خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح ہمیں کھیلنے کا موقع ملا اور ہمیں اس کھیل میں بہت لگاؤ ہے او رایسے ایونٹس ہونے چاہئیے ایسے ایونٹس میں مختلف اداروں کو اس طرح حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئیے ہم سارا دن کام کرکے تھگ جاتے ہیں اس لئے ہمیں بھی ایسے کھیلوں کے مواقع ملنے چاۂیے تاکہ ہمیں بھی غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کاموقع ملے اور ہم بھی اپنے کام اس وجہ سے مزید اچھے طریقہ سے کرسکیں یہاں پر اس لئے بھی کھیل کر بہت اچھا لگا کہ یہاں پر تمام سہولیات دستیاب ہیں جو اس کھیل سے منسلک کسی بھی انٹرنیشنل ایلے میں ہوتے ہیں اور اس طرح سے کھیلنے کا اور مزا بڑھ جاتا ہے اس لئے ایسے ایونٹس کاانعقاد ضرور ہونا چاہئیے اس موقع پر اس ایونٹ کے آرگنائزر سید سلمان کاظمی نے کہا کہ اس یونٹ کامقصد ایسے افراد کو بھی کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے جو سارا اپنے کاموں کی وجہ سے کھیلوں سے دور رہتے ہیں جب تک وہ کھیلوں کی طرف نہیں آئیں گے اور اس جانب توجہ نہیں دیں گے اسوقت تک وہ اپنے فرائض بھی ٹھیک طریقہ سے انجام نہیں دے سکتے اور ہم نے ایک بہہت اچھا ایونٹ منعقد کیا ہے او ر اس کی بہت زیادہ خوشی ہے اس میں شریک ہرکھلاڑی نے اسکی بہت تعریف کی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اسی طرح مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کریں ملک میں ہر فرد کو کھیلوں میں بھرپور دلچسپی لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح اس کو اپنے دیگرکام کرنے میں بہت آسانی ہوگی اور اس کو اس کا مستقبل میں بھی بہت فائدہ حاصل ہوگا ہم یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھنے ک کی کوشش کریں گے۔