پی آئی سی کارڈیک سرجری شعبہ میں غیر ملکی تربیت یافتہ ڈاکٹر کی تعیناتی

پی آئی سی کارڈیک سرجری شعبہ میں غیر ملکی تربیت یافتہ ڈاکٹر کی تعیناتی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں جہاں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے دیگراقدامات کئے گئے ہیں وہیں پر کارڈیک سرجری کے شعبہ میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بیرون ممالک سے تربیت یافتہ کارڈیک سرجنز مامور کئے گئے ہیںیہ بات ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتائی کہ روزانہ 10 سے زائد دل کے بائی پاس آپریشن کامیابی سے ہورہے ہیں۔ ان آپریشن میں نئی تکنیک کے ساتھ آرٹیریل گرافٹ بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔مستقبل قریب میں منی ہول سرجری، روبوٹک سرجری اور نوزائیدہ بچوں کی سرجری بھی شروع کی جارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -