حضرت مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لئے اہم خدمات ہیں،پروفیسر رفیق

حضرت مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لئے اہم خدمات ہیں،پروفیسر رفیق

  

لاہور(پ ر)حضرت مجدد الف ثانیؒ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے حاکمانِ وقت کو بلا خوف و خطر للکارا اور ان کے دین مخالف طرز عمل پر اُن کابھر پور محاسبہ کیاآپ کا ایک بڑا کارنامہ اس خطے میں مسلمانوں کے وجود کو برقرار رکھنا ہے۔علامہ محمد اقبالؒ حضرت مجدد الف ثانیؒ کے بڑے عقیدت مند تھے اور آپ نے سرہند میں ان کی قبر پر حاضری دی اور اپنے کلام کے ذریعے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نسلِ نو کواس عظیم المرتبت ہستی کے افکار سے روشناس کرایا جائے تاکہ ان میں دین اسلام کے تحفظ کا شعور بیدار ہو سکے ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں دورِ الحاد میں اسلامی تشخص اور دو قومی نظریہ کے احیاء کیلئے حضرت مجدد الف ثانیؒ کی خدمات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا۔اس تقریب کااہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز کے اشتراک سے کیا تھا۔اس تقریب کی صدارت وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ و سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری مہمان خاص تھے۔اس موقع پرمیاں جلیل احمد شرقپوری، علامہ محمد منشا تابش قصوری، علامہ شہزاد احمد مجددی، مولانا محمد شفیع جوش، مولانا شیر محمد نقشبندی، بیگم صفیہ اسحاق، یٰسین وٹو، ایم کے انور بغدادی، آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے عقیدت مندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ معروف نعت خواں الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -