حکومت زبردستی ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کی ضد پر اڑی ہو ئی ہے،صفدر بٹ
لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر اور لبر ٹی مارکیٹ کے چیئر مین صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت زبردستی وِد ہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کی ضد پر اڑی ہوئی ہے جس سے جہاں کاروباری افراد تذبذب کا شکار ہیں وہیں ملکی معیشت پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انھوں نے کہاکہ ایف بی آراور وزارت خزانہ کے اعلی حکام جس طرح ٹیکس نافذ کرتے وقت کوئی تجزیہ کرنے ، جائزہ لینے یا مشاورت کرنے کی زحمت نہیں کرتے اسی طرح وہ اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کے مسلسل احتجاج کو نظر انداز کر رہے ہیں انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ تمام مقتدر تاجر تنظیمیں اور چیمبرز اس ٹیکس کے خلاف ہیں اور اس سے بینکنگ سیکٹر میں بھی اربوں روپے کے ڈپازٹس کی کمی ہوئی ہے ۔
ٹیکسوں اور محصولات کے بغیر کاروبارِ حکومت نہیں چلتا مگر ایسے ظالمانہ ٹیکس سے کوئی کاروبار بھی کیسے چل سکتا ہے ۔ صفدر بٹ نے کہا تاجروں کے ساتھ حکومت جو کر رہی ہے اسے ہرگز اچھا نہیں کہا جاسکتا ۔ ۔