سکیل اپ گریڈ نہ ہوئے تو پولیو و ڈینگی مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا،سلطان مجددی

سکیل اپ گریڈ نہ ہوئے تو پولیو و ڈینگی مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا،سلطان مجددی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعلیٰ پنجاب نے2012میں بذریعہ نوٹیفیکیشن الائیڈہیلتھ پروفیشنل ملازمین اور دیگر ملازمین کے بنیادی پے سکیل اپ گریڈ کئے اس نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے 35اضلاع کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزنے 2012میں ہی اپنے ان ملازمین کو اپ گریڈ کیااور دیگر مراعات بھی دیں مگر لاہور کے ملازمین کو عرصہ دراز4سال گزرنے کے باوجود یہ حقوق نہ مل سکے ان خیالات کا اظہار ایپکا پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی ، مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل،محمد سلیمان خان صدر ایپکا الائیڈہیلتھ سٹاف ،چوہدری مشتاق احمد گجر، نائب چیئرمین محمد ادریس کمبوہ، صدر نا ظم الدین گجر،صدرملک ظہیر ،ملک نوید انچارج ویکسینیٹرزنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہو کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر ہمیں حقوق نہ دئے تو ایسی صورت میں پولیو اور ڈینگی پروگرام کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور نہ ہی محکمہ صحت کے افسران کو دفاتر میں بیٹھنے دیں گے ، ان کا گھیراؤ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے ۔