متحدہ علماء کونسل کی تقریب حلف برداری

متحدہ علماء کونسل کی تقریب حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) متحدہ علماء کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سوک سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں ہوئی ۔ جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید نے عہدیداران سے حلف لیا۔ نیز تقریب میں جوہر ٹاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے چیئرمین بلدیہ کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا جس کے مہمان خصوصی علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا حافظ حسین احمد اور مولانا بدالشکور حقانی ، مولانا فہیم الحسن تھانوی تھے۔جوہر ٹاؤن کے نومنتخب چیئرمین بلدیہ منظر عباس، سرور سلہری، آصف میو و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔