پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے لئے ہمیشہ اہم اقداما ت کئے،نصیر احمد

پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے لئے ہمیشہ اہم اقداما ت کئے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید ، یامین خان آزاد، میاں راشد، رانا محمد منیر نے اپنے مشترکہ بیان میں عمران افیق اٹھوال کو پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے اور ان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اقدامات اور قانون سازی کی ہے 1973 کے آئین میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیئے گئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے دورِ حکومت میں اقلیتوں کے لیے قانون سازی کی ۔