رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو کوئی المیہ رونما ہو سکتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو کوئی المیہ رونما ہو سکتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو کو ئی المیہ رونماہو سکتا ہے،کراچی میں امن کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع ناگزیر ہے ۔پاک بھارت مذاکرات میں گرم جوشی زیادہ اور امید کم ہے ملکی بجٹ قرضوں کی واپسی پر خرچ ہورہا ہے پنجاب میں احتساب کا عمل شروع نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ حکمرانوں کا غیر جمہوری طر ز عمل عوام کو جمہوریت سے دور کررہا ہے پاکستان کی سیاست مافیاز کے قبضے میں ہے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے گٹھ جوڑ کرکے سیاست میں عام آدمی کا داخلہ بند کر رکھا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جشن عید میلادالنبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے،جمہوریت کو بچانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا،سندھ حکومت اور رینجرز کی سرد جنگ گرم ہونے کا اندیشہ ہے۔

سندھ کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ حل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -