دوہرے قتل کیس میں ملوث 2ملزم شک کی بناء پر بری کردیے گئے

دوہرے قتل کیس میں ملوث 2ملزم شک کی بناء پر بری کردیے گئے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے دوہرے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان خرم اور مدثر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ دونوں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا عدالت میں چالان آنے پر ملزمان پر استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کردیا۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی جھگڑے پر مخالف فریق کے ٹیپو اوراس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -