عدالت نے دو بچے باپ کی تحویل سے برآمد کر کے ماں کے حوالے کر دیے

عدالت نے دو بچے باپ کی تحویل سے برآمد کر کے ماں کے حوالے کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2بچے باپ کی تحویل سے برآمد کرکے درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں خاتون فاطمہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اپنے شوہر فیاض سے گھریلو ناچاقی کی بناء پر سائلہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی ،اس کے شوہر نے گھر میں گھس کر اس کے 2بچے 8سالہ خدیجہ نمرااوراڑھائی سالہ عمران کو زبردستی چھین کرلیا گیا ہے
۔
جبکہ اسے بچوں کے ساتھ ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر ایس ایچ او نے بچوں اور اس کے باپ کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے دونوں بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔