گورنمنٹ ہائی سکول گنگا آئس فیکٹری کی طالبات کا دورہ ء ایوان کارکنان
لاہور (خبر نگار خصوصی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گنگا آئس فیکٹری‘ گلبرگII‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ اعوان ٹاؤن‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ عمر بلاک‘ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘لاہور کینٹ پبلک ہائی سکول‘ کینال بنک سکیم‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کوٹ کمبوہ‘ لاہور‘گورنمنٹ سلیمانہ جونےئر ماڈل سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ‘القلم ماڈل ہائی سکول‘ محمود علی روڈ‘ شاہدرہ گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد752تھی۔