سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو دہشگردی کے خلافمتحد کر دیا،میاں زاہد

سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو دہشگردی کے خلافمتحد کر دیا،میاں زاہد

  

لاہور( پ )پاکستان میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر نقصان نے دہشت گردی کے ناسور کو اتنی شدت سے جڑ سے اکھاڑنے کی تحریک نہ پیدا کی جتنا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی شہادت نے عوام،حکومت اور فوج میں اس غلاظت کو پاکستانی معاشرے سے ختم کرنے کی جستجوپیدا کردی یہ بات پی ٹی آئی لاہورکے رہنما میاں محمد زاہد نے گلشن راوی میں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے پی ٹی آئیPP149کی طرف سے تقریب میں اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شہادتوں ہی کی بدولت ہے کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کی دہشت گردوں کے خلاف سوچ کو یکجا کردیا ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچے صرف خیبر پختو نخواہ کے سپوت نہیں ہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیرو ہیں۔ تقریب میں جمیل چاندپوری،محمد علی بیگ،چوہدری سجاد ، میاں طیب طارق،ثاقب چوہان،ڈاکٹر سجاد حسین،رانا شیراز سلیم اورارم اعجاز نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -